منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز فرد جرم کیلئے 11اپریل کو طلب

منگل 5 اپریل 2022 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) لاہورکی سپیشل سینٹرل عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نامزدوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کے فیصلے کے مطابق شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت دیگرملزمان کو فردِ جرم کی کارروائی کے لیے 11 اپریل کوطلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے منی لانڈرنگ کے ٹرائل کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزمان کوچالان کی تمام کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ شریک ملزم محمد عثمان کی عدالتی دائراختیارپردرخواست مسترد ہوچکی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مستردکرنے پرعدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے پاس نظرثانی کرنے کا اختیار نہیں ،ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست اس لیے منسوخ کی گئی ہے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں