کاہنہ ،سرکاری سکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں ،بیٹاجاں بحق ،چار افراد زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں 32سالہ بشریٰ اور اس کا 8سالہ بیٹا رحمان شامل ہیں،زخمی ہسپتال منتقل

پیر 25 جنوری 2021 13:10

کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) کاہنہ کے علاقے کچوانہ گائوں میں سرکاری سکول کے کوارٹر کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹاجاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا کاہنہ کے علاقے کچوانہ گائوں میں عرفان نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کمرے کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی جس کے نیچے دب کر ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی قریبی رہائشی اور ر یسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے کے نیچے سے چار زخمیوں کو باہرنکال کر کاہنہ اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ بشری اور اس کا 8 سالہ بیٹا رحمان شامل ہیں۔دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں