انڈس ہسپتال میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ(بی ایل ایس)ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا

جمعرات 7 اپریل 2022 13:36

مصطفی آباد/للیانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2022ء) انڈس ہسپتال میںتین روزہ بیسک لائف سپورٹ(بی ایل ایس)ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔بی ایل ایس کورس میں 1122کے سنئیرافسران، انسٹریکٹر، نرسوں،ڈاکٹرز اور کلیریکل سٹاف نے شرکت کی۔ کورس کی تقریب مہمان خصوصی ایس ایم اے انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن تھے۔

اس موقع پر ایس ایم اے انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا کہ بی ایل ایس کورس کے انعقاد کا مقصد ہسپتال میں موجود نرسوں کو ایمرجنسی حالات میں مریض کی جان بچانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس مینجمنٹ کی جانب سے ایسے کورسز کی مدد سے مریض کی دیکھ بھال میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے کورسز کی مدد سے کم وقت میں مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

مزیدکہا کہ اپنی نوعیت کی اس خصوصی تربیت میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے ماسٹر ٹرینرز نے ہنگامی روک تھام، تخفیف، رسپانس اور ریکوری سے متعلق تربیتی سیشنز فراہم کی۔ ماسٹر ٹرینرز نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سال مختلف قسم کی آفات اثاثوں اور ماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اور یہ زندگی اور معاش کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور لوگوں کو شدید پریشانی میں ڈال دیتی ہیں۔

مزید یہ کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی پریشانی کو بڑھا دیتی ہے۔ پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے گزشتہ 20 سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہنگامی صورتحال ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں ان ہنگامی حالات کے منفی نتائج سے نمٹنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی ایک لازمی جزو ہے۔ اور یہ تربیتی ورکشاپ ایسی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔نوجوانوں کو انسیڈنٹ کمانڈ سسٹم، بیسک لائف سپورٹ، فارن باڈی ایئر وے ابسٹرکشن، ہیمرج، فریکچر مینجمنٹ اور پیشنٹ ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں بھی تربیت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں