اکیڈمک سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ماتحت سکولوں اور کالجوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹیریشن کیمپس لگائے گی اور اپنی ٹیم مقرر کرے گی،سمیع اللہ چوہدری

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ڈائریکٹر اکیڈمک سپیشل ایجوکیشن پنجاب شہزاد ہارون بھٹہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد سے ملاقات کی ۔ جنہوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ چوہدری نے میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا کہ اکیڈمک سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ماتحت سکولوں اور کالجوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹیریشن کیمپس لگائے گی اور اپنی ٹیم مقرر کرے گی جو ان اداروں کے کھانے کے معیار کو چیک کرے گی-اُنہوں نے وفد کو اکیڈمک سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے اداروں میں فوڈ سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی- اُنہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم یہ ہماری ذمہ دار ی ہے کہ ہم اِن اداروں میں پڑھنے والے سپیشل بچوں کو سپیشل ٹریٹ کریں تاکہ اُنہیں کسی طرح کی مرحومی کا احساس نہ ہو، وہ بھی عام بچوں کی طرح زندگی بسر کر سکیں اور اپنی تعلیمی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کا لوہا زندگی کی تمام شعبہ ہائے جات میں منوا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں