لاہور، پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ،پیر سید ناظم حسین شاہ

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما پیر سید ناظم حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے حقوق کا محافظ ہے اور پاکستان اسلام کا قلعہ اور اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور سب اقلیتیں محفوظ ہیں۔جبکہ بھارت اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز کل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام استقالیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید ناظم حسین شاہ کی زیر صدارت استقبالیہ میں وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین، پیر حبیب عرفانی، ڈاکٹر مجید ایبل،مولانا ولی اللہ سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد اوراقلیتی رہنمائوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر سید ناظم حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔وہاں نا مسلمانوں کا جان و مال محفوظ ہے ناان کی عزتیں۔بھارتی پنجاب کے سکھ کسانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے ۔بھارت آئے دن ایل او سی کی بھی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور ہمارے پیارے وطن میں دہشت گرد کاروائیوں کی سرپرستی بھی کرتاہے۔ لیکن پاک فوج کے بہادر سپاہی اس کی ہر چال کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جانوںکے نذرانے پیش کرتے رہتے ہیں۔ہم افواج پاکستان، قانون نافذکرنے والے اداروں اور ایسے بہادر سپوت پید ا کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں