صوبائی وزیر کا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کی نشاندہی پر مفرور بھتہ خوروں کی گرفتاری کا حکم

منگل 10 اگست 2021 13:18

صوبائی وزیر کا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کی نشاندہی پر مفرور بھتہ خوروں کی گرفتاری کا حکم
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب انصر مجید خان نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کی نشاندہی پر مفرور بھتہ خوروں کی گرفتاری ‘ فورتھ شیڈول پر نظر ثانی ‘ تھانوں کی صورتحال بہتر بنانے ‘ عام آدمی کی عزت نفس کی پامالی کو روکنے سمیت تھانہ کلچر عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی پی او ذوالفقار احمد نے بتایا کہ ضلع کے 12 حساس مقامات کی گڑی نگرانی کی جارہی ہے اور شر پسند عناصر کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں محرم کے آٹھ بڑے جلوس ہوں گے جبکہ یکم تا دس محرم الحرام کے دوران مجموعی طورپر 659 ماتمی جلوس اور 2404 مجالس ہو ںگی جن کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں او رگراں فروشوں کے خلاف 146 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور غیر قانونی اسلحہ کی ریکوری کیلئی145چھاپے مارے گئے جبکہ عبادت گاہوں ‘ چائینز اور عدالتوں کی سیکورٹی پر بدستور عملہ تعینات ہے ۔محرم الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 1300 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں-

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں