ایل ایچ وی ڈپلومہ کے پرائیویٹ کالج کے طلبا و طالبات کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری،عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو درخواست 23 نومبر کو دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کردی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایچ وی ڈپلومہ کے پرائیویٹ کالج کے طلبا و طالبات کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو درخواست 23 نومبر کو دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی جسٹس جواد حسن نے مدر اینڈ چائلڈ ہومز کالج فیصل آباد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار ادارہ پاکستان نرسنگ کونسل کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہے ایل ایچ وی ڈپلومہ کے سٹوڈنٹس کو معیار پر پورا اترنے کے باوجود رولنمبر سلپس جاری نہیں کی گئی پاکستان نرسنگ کونسل انتظامیہ نے رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سٹوڈنٹس کو 16 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کا امتحان لینے کا حکم دے اوررجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری کرنے کا حکم دے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں