فلم’’مہربلو‘‘کے گانے کی نصیبولال کی آوازمیں ریکارڈنگ

فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ،ان دنوں گانوں کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے

بدھ 9 اکتوبر 2019 12:35

فلم’’مہربلو‘‘کے گانے کی نصیبولال کی آوازمیں ریکارڈنگ
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ایورگرین موویزکے بینرتلے بننے والی نئی پنجابی فلم ’’مہربلو‘‘کے گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روزمقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں گلوکارہ نصیبولال کی آوازمیں کی گئی،فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ان دنوں فلم کے گانوں کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے،فلم میں مرکزی کردارکے لئے اداکارہ صائم علی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیروکے کردارکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے،اس فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیںجبکہ فلمسازمہرمحمداسلم ہیں جواس سے قبل بھی متعددسپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں