اردوفلم ’’نئی راہیں‘‘ کہانی اور میوزک کے اعتبارسے بالکل منفردہے،نصیرحسین رانا

کاغذی تیاریاں مکمل ہوتے ہی اس کی باقاعدہ طورپر عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا،فلم پروڈیوسرکی گفتگو

منگل 3 مارچ 2020 12:36

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) معروف فلم پروڈیوسرنصیرحسین رانا نے کہا ہے کہ نئی اردوفلم’’نئی راہیں‘‘سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اس فلم کی کہانی منفرد،اچھوتی اور یادگار ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری میں نئی راہیں متعین کرے گی ،اس فلم کے ڈائریکٹرایم اے رومان خان، ایگزیکٹوپروڈیوسرمحمدندیم ،پروڈیوسرنصیرحسین رانا جبکہ مصنف نعمان احمدفگار ہیں،این ایچ ایس پروڈکشن کے بینرتلے تیارکی جانے والی فلم ’’نئی راہیں‘‘میں ملٹی سٹارکاسٹ کوشامل کیا جارہا ہے ،جن کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کوبھی کاسٹ کا حصہ بنایا جائے گا،فلم کی کاغذی تیاریوں پرکام تیزی سے جاری ہے،کاغذی تیاریاں مکمل ہوتے ہی اس کی باقاعدہ طورپر عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا،اس فلم کے گیت معروف شاعر اکرم خیال اور سرورشاہ سے لکھوائے گئے ہیں،فلم کے پروڈیوسرنصیرحسین رانا نے این این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نئی راہیں‘‘اردوفلم ہے جوکہانی اور میوزک کے اعتبارسے بالکل ہٹ کرہے،یقینا شائقین فلم کوضرورپسندآئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں