ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا ضروری ہیں ، محکمہ تحفظ ما حو لیا ت

جمعرات 2 اگست 2018 14:37

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اورصحت مند ما حو ل کیلئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں لہٰذاشجرکاری مہم میں ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، محکمہ تحفظ ما حو لیا ت پنجا ب کے ذرائع کے مطا بق خوشگوار ‘ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول کویقینی بنانے کیلئے پو دے اور درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ماحولیاتی و فضائی آلودگی کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں اور نفسیاتی امراض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچائو کیلئے تمام افراد کو مون سون کے دوران شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے چا ہئیں تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مددملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے،ہمیں فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور نئی نسل کو صحت مند ماحول فر ا ہم کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس لیے طلباء و طالبات، اساتذہ ،سرکاری وغیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کا فر ض ہے کہ خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،پودے معاشرتی زندگی کا اہم حصہ ہیںلہٰذا زیادہ سے زیادہ درخت اورپودے لگا کر ان کی دیکھ بھال اورنگہداشت کویقینی بنائیں تاکہ انہیں سلامت رکھا جا سکے،انہوںنے کہا کہ شجرکاری کو محض ایک رسم کے طور پر نہیںلینا چاہئے بلکہ اسے نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جا ئیں ،انہوں نے عوام کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پودوں کی اہمیت و افادیت اور شجرکاری کی ترغیب کے بارے میں آگاہی مہم کو بھی وسیع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں