پوٹھوہار کے علاقے میں کاشتکاروں میں 20 لاکھ زیتون کے پودوں کی تقسیم جاری

منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے ‘ ترجمان محکمہ زراعت

منگل 7 اگست 2018 14:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے پوٹھوہار کے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلی معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودوں کی تقسیم جاری ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے جبکہ 60 فیصدامدادقطراتی نظام کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ خواہشمند کاشتکار مفت پودے حاصل کرنے کیلئے اس ماہ کی 31 تاریخ تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں