دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و رفت کی تازہ صورتحال

جمعرات 16 اگست 2018 12:51

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و رفت کی تازہ صورتحال
لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںجمعرات کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی،دریائے سندھ (تربیلاکے مقام پر)پانی کی آمد 240300 کیوسک اور اخرج 182600کیوسک، دریائے کابل(نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد47100 کیوسک اور اخراج47100 کیوسک، دریائے جہلم(منگلاکے مقام پر)پانی کی آمد31200کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب (مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد75700کیوسک اور اخراج53300 کیوسک ۔

بیراجوں میں جناح بیراج پرآمد286800 کیوسک اور اخراج 278800کیوسک،چشمہبیراج پر پانی آمد312900 کیوسک اوراخراج 296900کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد256600کیوسک اور اخراج235600 کیوسک، پنجند بیراج پر پانی کی آمد36500 کیوسک،اور اخراج 21600کیوسک،گدو بیراج پر پانی کی آمد205900 کیوسک اور اخراج 172100 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد115500کیوسک اور اخراج60000 کوٹری بیراج پر پانی کی آمد50200 کیوسک اور اخراج 8300 ۔

(جاری ہے)

ریزروائرز (پانی کے ذخائر) میں تربیلڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،اور ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1543.23 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.660 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا۔ منگلاریزروائر (ڈیم)کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1167.25فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.534 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں