نہری ڈھا نچے کی حفاظت کیلئے آبی گزر گاہوں پر مسلسل پٹرولنگ کی جائے، سیکرٹری آبپاشی

جمعہ 17 اگست 2018 19:51

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) شیر عالم خان نے ہدایت کی ہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران آبی گزر گاہوں پر مسلسل پٹرولنگ کی جائے تا کہ نہری ڈھانچے کی موثر حفاظت ممکن ہو سکے،انہوں نے کہا ہے کہ پٹرولنگ کا عمل نہری تنصیبات و پٹریوں وغیرہ کی مناسب دیکھ بھال کیلئے انتہائی ضروری ہے،یہ ہدایات انہوں نے یہاں اپنے دفترسے فیلڈ انجینئرز کے نام جاری کیں جن کے مطابق نہری ڈھانچہ کی حفاظت و دیکھ بھال کیلئے فیلڈ عملے کو چوبیس گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح تمام فیلڈ انجینئرز اپنی اپنی نہروں پر پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کے پابند ہونگے تا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میںنہری ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے،سیکرٹری آبپاشی نے اپنی ہدایات میں واضح کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) شیر عالم خان مون سون سیزن کے دوران آبی گزرگاہوں و نہری ڈھانچے کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی انسپکشن بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں