ماحول کی بہتری کے لیے اینگرو فوڈز لمٹیڈ کی ملک گیرشجرکاری مہم

منگل 21 اگست 2018 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان کا اکہترواں یوم آزادی منانے کی غرض سے اینگرو فوڈز لمٹیڈ نے ملک بھر میں 2100 نوخیز پودے لگائے۔ اس مہم میں اینگروفوڈز کی ٹیموں کے علاوہ ٹی سی ایف ، سرکاری اسکولوں اوریونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ انیمل سائنسز کے طلباء نے بھی حصہ لیا۔ مہم کا آغاز اینگروفوڈز لمٹیڈ کی لیڈرشپ ٹیم نے کیا اور اس موقع پر موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے ماحول کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

اینگروفوڈز کے قیام کا بنیادی مقصد پاکستانی قوم کو بہتر غذائیت فراہم کرنا ہے اوروہ اس مقصد کو ماحولی اعتبار سے ایک ذمہ دار کمپنی کے طور پر حاصل کرنے کے کاعزم رکھتی ہے۔اس شجر کاری مہم کے دوران اینگرو فوڈز کی ٹیموں نے شریک طلباء اور عوام کی آگاہی کے لیے معلوماتی سیشنز بھی منعقد کیے جن میں ذاتی حفظان صحت، صحت کے لیے پودوں کی اہمیت اور ماحول کی دیکھ بھال کے موضوعات پر بات کی گئی۔ اینگرو فوڈز کی ٹیموں نے زمین پر حیاتیات کی دیکھ بھال اور تحفظ کے طریقوں پر بھی بات چیت اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا عزم پاکستان کو سبز ترین بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں