دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 69200کیوسک اور اخرج 137600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد11400 کیوسک اور اخراج11400 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد12800کیوسک اور اخراج45000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 20500 کیوسک اور اخراج6000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد169200 کیوسک اور اخراج 162200کیوسک،چشمہ میں آمد171500 کیوسک اوراخراج 160000کیوسک، تونسہ میں آمد159800کیوسک اور اخراج137000 کیوسک، پنجند میں آمد9000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 128800 کیوسک اور اخراج 99100 کیوسک، سکھر میں آمد85100کیوسک اور اخراج32400 اور کوٹری بیرج میں آمد34900 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1527.37 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.789 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1175.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.943 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.147 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں