دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پیر کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد28800کیوسک اور اخرج 30000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد5000 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد9700کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد12200کیوسک اور اخراج7200 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد56800 کیوسک اور اخراج 52800کیوسک،چشمہ میں آمد39600کیوسک اوراخراج 33000 کیوسک، تونسہ میں آمد36700کیوسک اور اخراج36700 کیوسک، پنجند میں آمد4700کیوسک اور اخراج4700کیوسک،گدو میں آمد 44000 کیوسک اور اخراج 34900 کیوسک، سکھر میں آمد35300کیوسک اور اخراج8900 اور کوٹری بیراج میں آمد11500 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1481.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.597 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.023 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں