فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے جدید کھادوں کی تیاری کیلئے تحقیق کا آغاز کیاہوا ہے‘آصف حیات خان نیازی

جمعرات 21 مارچ 2019 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ پاکستان میں کھادیں بنانے اور فروخت کرنے کا سب سے بڑا اِدارہ ہے جو سالانہ 37 لاکھ ٹن سے زائد میعاری کھادیں بنا کراپنے 3600ڈیلروں کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں زمینداروں تک پہنچا رہا ہے۔اِن خیالات کا اِظہار زونل مینجرنارتھ زون آصف حیات نیازی نے اڈاپٹو ریسرچ فارم شیخوپورہ میں گندم کی فصل پر نیم کوٹڈ یوریا کے تجرباتی پلاٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

ایف ایف سی مُلکی سطح پر تیار کردہ سونا ڈی اے پی اور سونا یوریا کے علاوہ درآمد کردہ ایس او پی، ایم او پی، سونا زنک اور سونا بوران کاشتکاروں کو فراہم کر رہا ہے۔ اِسکے علاوہ کھادوں کے متوازن اِستعمال اور زمینداروں کی رہنمائی/ تربیت کا ایک جامع پروگرام بھی چلارہا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے زرعی شعبے کے تحت پانچ فارم ایڈوائزری سینٹر زاور تیرہ ریجنل دفاتر میں تعینا ت زرعی ماہر ین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی راہنمائی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کاشتکار کھادوں سے پورا فائدہ حاصل نہیں کر رہے جس میں کھادوں کے غیر متوازن اور غیر متناسب اِستعمال کے ساتھ ساتھ غیر دانشمندانہ طریقہ اِستعمال ہے۔ کھادوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کیلئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے تحقیق کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے تحت ملکی سطح پر تیار کی گئی جدید کھادوں کے ملک فصلات پر تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔ مینجر فارم ایڈوائزری سنٹر شیخوپورہ آفتاب نسیمنے گندم کے تجرباتی پلاٹ پر اِستعمال ہونے والی جدید کھادوں کے بارے میں بتاتا اور کہا کہ تجرباتی پلاٹوں کے نتائج کے بعدکمپنی جلداِن کھادوں کی پیداوار اور کاشتکاروں کو ترسیل کا آغاز کر دے گی جس سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں اِضافے کے ساتھ اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں