محکمہ زراعت کی بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہروں کے استعمال کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو مناسب دانہ دار زہروں کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل پر گہری نظر رکھیں اور اگر کسی جگہ پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فور ی طور پر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب دانہ دار زہروں کا استعمال کیاجائے تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجما ن کے مطابق بہاریہ مکئی کی فصل کی حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہیے خاص کربورآنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے پائے کیونکہ اس سے فصل متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بورآنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تاکہ دانہ بننے میں مددمل سکے لیکن اس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں