حکومت گندم اور گنے کے کاشتکارو ںکے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی، مومنہ وحید

جمعرات 22 اگست 2019 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت گندم اور گنے کے کاشتکارو ںکے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی نئی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے پیداواری لاگت کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جاے گااور اس ضمن میں کاشتکاروں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 99.7 فیصد سے زائد سابقہ واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔ کاشتکاروں کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زراعت کے فروغ اور کاشتکار کی آمدن میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ حکومت پنجاب نئی ایگری پالیسی کے ذریعے تبدیلی کا عہد نبھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں