دھان کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے صوبہ میں4 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:37

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے صوبہ پنجاب میں4 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو منظورشدہ اقسام کے بیج اور مشینی کاشت کے فروغ سے پیداواری لاگت کو کم کیا جائیگا۔موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زرعی شعبہ کو اتنا فعال اور ترقی یافتہ بنا رہی ہے تاکہ ہماری زراعت بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرمقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

یہ بات وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے رائش پارٹنر پرائیویٹ لیمٹیڈ کے زیرِاہتمام دھان کی فصل کو معیاری بنانے اور بہتر کٹائی بارے مرید کے میں منعقدہ سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)،ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)،سید ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت(پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز)،ڈاکٹر محمد صابر ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ برائے دھان کالا شاہ کاکو،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب،شاہد قادر میڈیا ایڈوائزر برائے وزیر زراعت پنجاب،محمد علی طارق چیف آپریٹنگ آفیسر رائس پارٹنر پرائیویٹ لیمیٹڈ اور ظفر اقبال پروگرام منیجرسمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو باور کروانا تھا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہوکر ہی صوبہ میں دھان کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کاشتکاروں سے فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ملکی مفادِ عامہ میں دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے کی اپیل کی اور انہیں بتایا کہ محکمہ زراعت جلد ایسی مشینری کو فروغ دے رہا ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں