رواں مالی سال میں بیجوں، کھادوں پر 3ارب 87کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائیگی ‘ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء)پیداواری لاگت میں کمی کیلئے رواں مالی سال کے دوران کاشتکاروںکوبیجوںاور کھادوں پر سبسڈی کی مد میں مجموعی طو رپر 3ارب 87کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق مخصوص اضلاع جھنگ ، ڈی جی خان، راجن پور، میانوالی، لیہ، چکوال، بہاولنگر، اٹک، بھکر، سرگودھا،خوشاب اور مظفر گڑھ میں چنے کے کاشتکاروں کو 2000روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔

ترجمان کے مطابق کینولا پر 5000ہزار روپے ، کھادوں میں ایس ایس پی پر200، این پی پر200، این پی کے 300،ایم او پی500، ڈی اے پی 500اور ایس او پی پر 800روپے سبسڈی دی جارہی ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 2لاکھ70ہزار کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں پر سبسڈی کی ادائیگی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں