ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس جاری

پیر 21 اکتوبر 2019 14:59

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس جاری کر دیئے۔آلو نیا کچا چھلکا 48 روپے فی کلو ،پیاز 62 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 82 روپے فی کلو ،لہسن دیسی 205 روپے فی کلو ،ادرک چائنہ 327 روپے فی کلو ،لیموں 85 روپے فی کلو ،سبز مرچ 277 روپے فی کلو ،سیب کا لا کولو میدانی 80 روپے فی کلو ،کیلا 60روپے فی کلو ،انار قندھاری 160 روپے فی کلو،کھجور ایرانی 160 روپے فی کلو ، آلو بخارہ اول 160 روپے فی کلو ،ناشپاتی 66 روپے فی کلو ،خربوزہ 47 روپے فی کلو ،زندہ برائلر 143 روپے میں جبکہ گوشت برائلر 219 روپے فی کلو ،انڈے 116 روپے فی درجن ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیا ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں متحرک ہیں،گراں فروشی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں