پرچون سطح پر سرکاری نرخنا مے میں 16سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،9میں کمی ،4میں استحکام

دکانداروں اور پھیر والوں کی من مانیاں جاری ، برائلر گوشت کی قیمت 190روپے فی کلو پر مستحکم ،فارمی انڈے مزید مہنگے

جمعہ دسمبر 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء)پرچون سطح پر سرکار ی نرخنامے میں گزشتہ روز بھی 16سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ 9سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور 4سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ، برائلر گوشت کی قیمت بھی مستحکم رہی تاہم فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 113روپے فی درجن تک پہنچ گئی ،مختلف مقامات پر دکانداروںاور پھیری والوں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا 42روپے کی بجائے 55سی60 ،آلو سٹور27کی بجائی35سی40،پیاز 70کی بجائی80سی90،ٹماٹر140کی بجائی155سی165 ،لہسن دیسی226کی بجائی250سی260،لہسن چائنہ234کی بجائی260سے 280،ادرک چائنہ 275کی بجائے 280سی290،بینگن40کی بجائی 40،کھیرا فارمی59،کریلے 59کی بجائی70،پالک فارمی22کی بجائی25سی30،پالک دیسی30کی بجائی 35،لیموں چائنہ52کی بجائی60،میتھی30کی بجائی 35،لہسن ایرانی170کی بجائے 190سے 200روپے ،بند گوبھی48کی بجائی55سی60،پھول گوبھی54کی بجائی60سے 65 ،گھیا کدو46کی بجائی45سی50،شلجم 26کی بجائی30،سبز مرچ140کی بجائی160سی170،شملہ مرچ188کی بجائی190سی200،اروی77کی بجائی85سے 90،،بھنڈی93کی بجائی100سے 110،مٹر96کی بجائی120سے 130،مولی 15کی بجائی20،گاجر دیسی44کی بجائی50،گاجر چائنہ42کی بجائی45،پھلیاں63کی بجائی70،ساگ25،مونگرے 82کی بجائی85سے 90جبکہ سبز مرچ دوئم88کی بجائے 95سے 100روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںبرائلر گوشت کی قیمت190روپے، زندہ برائلر مرغی131روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 113روپے فی درجن ہو گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments