ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے سے ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران کی ملاقات ،موسم بہار میں پھولوں کی نمائش بارے بریفنگ دی

لاہور سر سبز اور شاداب بنانے میں ہارٹیکلچر سوسائٹی و دیگر فلاحی تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے،طارق علی بسرا

منگل 18 فروری 2020 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا ء سے ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران نے منگل کے روز ہیڈکوارٹر پی ایچ اے لاہو رمیں ملاقات کی ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے جاوید حامد ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے مصباح ڈار ، جنرل سیکرٹری ہارٹیکلچر سوسائٹی طارق جیلانی ، شائستہ خاور اور دیگر عہدیداران اس موقع پرموجود تھے ۔

(جاری ہے)

ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران نے طارق علی بسراء کو موسم بہار میں ہونے والی پھولوں کی نمائش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ طارق علی بسرا ، نے کہا کہ لاہورشہر کو سر سبز اور شاداب بنانے میں ہارٹیکلچر سوسائٹی سمیت دیگر فلاحی و رفاہی تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں ہونے والی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری و نجی اداروں اور سکول و کالجز سمیت عوامی سطح پر شعور اجاگر کریں گے۔ طارق علی بسرا ، نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی سے تحفّظ اور صاف شفّاف ہوا فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، شجرکاری ایک صدقہ جاریہ ہے، شہری موسم بہار میں ہونے والی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں