حکومت عوام دوست اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام کر رہی ہے ‘ ملک نعمان لنگڑیال

کسانوں نے کورونا وباء کے دوران بھی زرعی اجناس کی بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے محنت کر کے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا اپوزیشن جماعتیں حکومت کیلئے خطرہ نہیں بلکہ اپنی حیثیت منوانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے‘وزیر زراعت

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست ہے اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام کر رہی ہے ، کسی کو عوام کی دولت لوٹنے اور کسان کی محنت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، کسانوںنے کورونا وباء کے دوران بھی زرعی اجناس کی بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے محنت کر کے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملک اور عوام کی خدمت کر کے اپوزیشن کی سیاست کو مائنس کر دیا ہے ، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ اپنی حیثیت منوانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

(جاری ہے)

ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابی مہم میں دئیے گئے اپنے منشور کے ایک ایک نقطے پر عمل پیرا ہے اور مشکلات کے باوجود مثبت پیشرفت کر رہی ہے۔

شہباز شریف کورونا وباء کے دوران آنکھوں میں سہانے خواب سجا کر لندن سے پاکستان آئے تھے لیکن ان کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے اور آئندہ پانچ سال تک ان کے ساتھ یہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کسان ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے گی ، کسان کی محنت کی وجہ سے نہ صرف ملک کی خوراک کی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ ہماری انڈسٹری کا پہیہ بھی چلتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں