ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری

منگل 4 اگست 2020 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میںمنگل کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد 205500کیوسک اور اخرج 140000کیوسک رہا،دریائے کابل میں(نوشہرہ کے مقام پر) پانی کی آمد 53400کیوسک اور اخراج 53400کیوسک رہا،دریائے جہلم(منگلاکے مقام پر) پانی کی آمد26700 کیوسک اور اخراج15000کیوسک رہا،دریائے چناب (مرالہ کے مقام پر): پانی کی آمد66200کیوسک اور اخراج35000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج جناح میں پانی کی آمد203900 کیوسک اور اخراج0 19590کیوسک رہا،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد191400کیوسک اوراخراج 194000 کیوسک رہا، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد186700کیوسک اور اخراج 162800 کیوسک رہا، پنجند میں پانی کی آمد20900 کیوسک، اور اخراج 5090 کیوسک رہا، گدو بیراج میں پانی کی آمد 143800کیوسک اور اخراج 108500 کیوسک رہا، سکھر بیراج میں پانی کی آمد111600کیوسک اور اخراج54300کیوسک رہا، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد51900 کیوسک اور اخراج 9860کیوسک رہا ۔

(جاری ہے)

تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1482.48 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.553 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1231.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.522 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ً

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں