دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 25 نومبر 2020 12:11

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 24100کیوسک اور اخرج70000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10400 کیوسک اور اخراج 10400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8000 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد85900کیوسک اور اخراج0 7870کیوسک،چشمہ آمد83400کیوسک اوراخراج 62000کیوسک، تونسہ آمد64700کیوسک اور اخراج 51300 کیوسک، پنجند آمد11000 کیوسک اور اخراج 3300کیوسک، گدو آمد 51300کیوسک اور اخراج 43100کیوسک، سکھر آمد41800کیوسک اور اخراج16200 کیوسک جبکہ کوٹری بیرا ج آمد8200کیوسک اور اخراج 1200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1493.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.065 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1186.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.531 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں