دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 26 نومبر 2020 12:31

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28000کیوسک اور اخرج75000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10900 کیوسک اور اخراج 10900 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10800 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد89300کیوسک اور اخراج0 8210کیوسک،چشمہ آمد79800کیوسک اوراخراج 62000کیوسک، تونسہ آمد64200کیوسک اور اخراج 51000 کیوسک، پنجند آمد11300 کیوسک، اور اخراج 2900کیوسک، گدو آمد 49600کیوسک اور اخراج 41400کیوسک، سکھر آمد40400کیوسک اور اخراج14700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8500کیوسک اور اخراج 1500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1491.86 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.971 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1186.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.509 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں