محکمہ زراعت پنجاب کی گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں گوسیپلور (روپس) کی سبسڈی پر فراہمی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کو کنٹرول کرنے کے لئے کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات کی 54تحصیلوں کے ترقی پسند کاشتکاروں کو گو سیپلور (روپس) سبسڈی پر فراہم کر رہی ہے تاکہ کپاس کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے کپاس کے علاقوں میں گوسیپلور(روپس) کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے۔

اس ضمن میں کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات ملتان، بہاولپور، ڈی جی خاں، ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویڑنوں کی تمام 54تحصیلوں میں50ایکٹر تک آبپاش زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکاراکیلے یا گروپ کی شکل میں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔گوسیپلور (روپس) کاشتکار خود خریدیں گے (پری کوالیفائیڈفرم سی) جس پر حکومت فی ایکٹر 1000روپے سبسڈی دے گی۔

(جاری ہے)

60فیصد سبسڈی گوسیپلور (روپس) خریدتے وقت دی جائے گی اور بقیہ 40فیصد کپاس کے اختتامی موقع پر دی جائے گی۔ہر درخواست دہندہ کا ریکارڈ تحصیل کی سطح پر متعلقہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)میں درج ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ، ضلع اور صوبائی سطح کی کمیٹیاں اس پروگرام کی نگرانی کریں گی۔ضلع کمیٹی مکمل تصدیق کے بعد گوسیپلور (روپس) کے لیے اہل کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کی فہرست میں شامل کرے گی اور قرعہ اندازی مقررہ تاریخ اور وقت پر کرنے کی پابند ہو گی۔

محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے ملازمین اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہ ہو نگے۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکاردرخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پیسٹ وارننگ)کے دفاتر سے مفت حاصل کریں۔ دراخوست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ سے بھی ڈا?ن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20دسمبر 2020ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں