دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:31

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23600کیوسک اور اخرج40000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9900 کیوسک اور اخراج 9900 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8700 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد62200کیوسک اور اخراج54700کیوسک،چشمہ آمد49400کیوسک اوراخراج 60000کیوسک، تونسہ آمد 58900کیوسک اور اخراج 47100 کیوسک، پنجند آمد12000 کیوسک اور اخراج 4500کیوسک، گدو آمد 47100کیوسک اور اخراج 40800کیوسک، سکھر آمد37200کیوسک اور اخراج9800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7900کیوسک اور اخراج 1800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1479.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1178.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں