دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 20 جنوری 2021 12:04

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 15200کیوسک اور اخرج 15200کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد7700 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10400 کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد8600کیوسک اور اخراج 8600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 34000کیوسک اور اخراج 34000کیوسک،چشمہ آمد32600کیوسک اوراخراج 23600کیوسک، تونسہ آمد23100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک، پنجند آمد32000 کیوسک اور اخراج 29200 کیوسک،گدو آمد 30400کیوسک اور اخراج 13200 کیوسک، سکھر آمد9200کیوسک اور اخراج 9200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد6400 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1171.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.744 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کاکم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں