موجودہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہوسکتاہے ، محکمہ زراعت

جمعہ 16 اپریل 2021 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ چونکہ موجودہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہوسکتاہے لہٰذا باغبان اس مرحلہ پر باغات پرکڑی نظررکھیں اوربورکے تیزی سے بٹور میں تبدیل ہونے کے وقت پیداوارکو متاثر ہونے سے بچائیں تاکہ آم کی بہترین فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آم کے باغات کے علاقوں خصوصا جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے باغبانوں کو فوری حفاظتی و تدار کی اقدامات کی جانب توجہ مرکوزکرنی چاہئییپنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصا جنوبی پنجاب کے اضلاع میں شدید گرمی کے باعث آم کے درختوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہونے کی علامات ظاہرہورہی ہیں جبکہ بنور کے بٹوربننے کے باعث اس بیماری کے پھیلا میں بھی تیزی آنے کا خدشہ رہتاہے جو درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر 50فیصد تک پیداوار متاثر کرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں