پی ایچ اے کی شہر لاہورکو سر سبز بنانے کی کوششیں جاری ہیں‘انجینئر یاسر گیلانی

شہری شجرکاری مہم میں پی ایچ اے کا ساتھ دیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

منگل 3 اگست 2021 14:47

پی ایچ اے کی شہر لاہورکو سر سبز بنانے کی کوششیں جاری ہیں‘انجینئر یاسر گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پی ایچ اے کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت سائیکل کارٹس پر لبرٹی چوک میں شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی نے شہریوں میں پودے تقسیم کیے۔چیئرمین کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ایچ اے زون 5مصبالحق حسن ڈار سمیت دیگر پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئریاسر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ای2 دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں میں 50 ہزار دیسی اور مقامی پودے تقسیم کریگا۔ پی ایچ اے کی شہر لاہورکو سر سبز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔شہری شجرکاری مہم میں پی ایچ اے کا ساتھ دیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں