دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 25 جنوری 2022 13:30

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14600کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8600 کیوسک اور اخراج8600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11800کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد26200کیوسک اور اخراج 26200کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد22200کیوسک اور اخراج 22200کیوسک،چشمہ آمد22800کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ آمد24200 کیوسک اور اخراج24200 کیوسک، پنجند آمد25300کیوسک، اور اخراج 25300 کیوسک،گدو آمد 27600کیوسک اور اخراج 23500کیوسک، سکھر آمد26200کیوسک اور اخراج19800 کیوسک جبکہ کوٹری آمد11200کیوسک اور اخراج 1300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1448.78 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.111 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1138.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.349 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں