دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 25 مئی 2022 14:25

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 60900کیوسک اور اخرج 60100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد24200 کیوسک اور اخراج24200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد22400کیوسک اور اخراج33900کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد23000کیوسک اور اخراج 13000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد72400کیوسک اور اخراج 68400کیوسک،چشمہ آمد97800کیوسک اوراخراج 90000کیوسک، تونسہ آمد108800کیوسک اور اخراج92300 کیوسک، پنجند آمد7800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد68900کیوسک اور اخراج62900کیوسک،سکھر آمد56200کیوسک اور اخراج20400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد9500کیوسک اور اخراج 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1080.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں