گنے کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2021-22میں حاصل ہوئی

قومی پیداوار 8کروڑ 86لاکھ51ہزار ٹن کی سطح تک بڑھ گئی ‘ رپورٹ

بدھ 10 اگست 2022 15:15

گنے کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2021-22میں حاصل ہوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ملک میں گنے کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال2021-22کے درمیان حاصل ہوئی۔مالی سال 2018 تا 2022 کے عرصہ میں گنے کی سب سے کم پیداوار مالی سال2019-20میں ریکارڈ کی گئی۔اقتصادی جائزہ رپورٹ22۔ 2021 کے مطابق مالی سال2017-18کے دوران گنے کی قومی پیداوار 8کروڑ 33لاکھ 33ہزار ٹن رہی تھی تاہم آئندہ مالی سال 2018-19کے دوران گنے کی پیداوار کا حجم 6کروڑ 71لاکھ 74ہزار ٹن تک کم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال2019-20کے دوران ملک کی گنے کی پیداوار 6کروڑ 63لاکھ 80ہزار ٹن کی ریکارڈ سطح تک کم ہوگئی، جو گزشتہ پانچ مالی سالوں میں گنے کی سب سے کم سالانہ ملکی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔مالی سال2020-21کے دوران گنے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور پیداواری حجم 8کروڑ 10لاکھ 9ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال2021-22کیلئے گنے کی قومی پیداوار 8کروڑ 86لاکھ51ہزار ٹن کی سطح تک بڑھ گئی جو مالی سال 2018 تا2022 کے عرصہ میں گنے کی سب سے زیادہ سالانہ قومی پیداوار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں