زرعی اجناس کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر قومی پالیسی تشکیل دی جائے ، ماہرین

پیر 1 جنوری 2018 15:14

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں زرعی اجناس کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر قومی زرعی پالیسی تشکیل دی جائے تو پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔عالمی سطح پر جن پاکستانی زرعی اجناس کی مانگ ہے وہی زرعی اجناس کاشت کرنے پر توجہ دی جائے، تیلدار اجناس کی دنیا بھر میں مانگ بہت زیاد ہے لیکن ہم ماضی میںتیلدار اجناس کی طرف راغب نہ ہوئے اب اگر تھوڑی توجہ دی جائے تو عالمی معیارکی زرعی اجناس کاشت کرکے پاکستان معاشی طو ر پر مستحکم ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روایتی زرعی اجناس زیادہ محنت اور کم آمدن کا ذریعہ ہیں،کسان زیادہ آمدن والی فصلوں کی طرف توجہ دیں، یہ امر خوش آئند ہے کہ پنجاب میں روائتی زرعی اجناس کاشت کرنے کا رجحان دم توڑنے لگا ہے اور کسان زیادہ منافع دینے والی فصل کاشت کرنے کی طرف مائل ہورہے ہیں،جس سے آئندہ چند سال میں سبسڈی والی فصلوں کی کاشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جس سے کسان کو بھاری منافع ملیگا،خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کے منافع بخش کاشت کے فروغ کیلئے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں