ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے موثر ہونے میں محض دو ہفتے باقی ،

ایف بی آر نے کامیابی کیلئے حکمت عملی وضع اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے میسجز کیساتھ اشتہاری مہم بھی شروع کر دی گئی،10لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرکے فہرست مرتب کرلی گئی ‘ ترجمان

جمعہ 15 جون 2018 11:40

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے موثر ہونے میں محض دو ہفتے باقی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے موثر ہونے میں محض دو ہفتے باقی رہ جانے کے باعث اس کی کامیابی کیلئے حکمت عملی وضع کر لی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے میسجز کے ساتھ اشتہاری مہم بھی شروع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت ختم ہونے میں محض دو ہفتے باقی رہ جانے کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا اسکیم سے 4 سے 5 ارب ڈالرحاصل ہوسکیں گے۔

اس ضمن میں ایف بی آر اسکیم کی کامیابی کیلئے متحرک ہوگئی ہے اورایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے میسیجز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع ابلاغ پر ایمنسٹی اسکیم کی اشتہاری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ممبر ان لینڈ ریونیواینڈ پالیسی ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر ایم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے باوجود خفیہ دولت چھپانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرکے فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت بڑھانے کی فی الوقت کوئی تجویز نہیں ۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون غیر ظاہر شدہ اثاثوں کی صورت میں 30جون 2018ء تک اثاثے ظاہر کرنے اور اندرون ملک لانے پر 2فیصد،بیرون ملک غیرمنقولہ اثاثے ظاہر کرنے پر 3فیصد اور اثاثے طاہر کے کے انہیں بیرون ملک رکھنے پر 5فیصد ادائیگی کرنا ہو گی ۔ بصورت دیگر ٹیکس چوروں سے متعلق معلومات کے تبادلے کے بین الاقوامی معاہد ے کے تحت چھان بین، بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں اور آمدن پر بغیر معینہ مدت کے معمول کی شرح کے مطابق ٹیکس اور جرمانہ اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں