روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے‘خادم حسین

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں 800ارب اضافہ تشویشناک ہے، ڈالرکی قیمت بڑھنے سے خام مال مہنگا اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 17 جولائی 2018 13:22

روپے کی بے قدری اورڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد ڈالر 128.75 روپے تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں 800ارب روپے تک اضافہ تشویشناک ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں