ڈالرکی قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مرکزی بینک نے درآمدی اشیا ء پرکیش مارجن 100فیصد کردیا

کاروں، بسوں، گاڑیوں کے ٹائر، سی این جی کٹ، ایئرکنڈیشنگ مشین سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کیلئے بینک اکائونٹ میں 100فیصد رقم ہونا ضروری ہے

منگل 17 جولائی 2018 19:30

ڈالرکی قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مرکزی بینک نے درآمدی اشیا ء پرکیش مارجن 100فیصد کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ڈالرکی قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مرکزی بینک نے درآمدی اشیا ء پرکیش مارجن 100فیصد کردیاجس کے بعد اشیا ء کی درآمد کے لیے بینک اکائونٹ میں 100فیصد رقم ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جن اشیا ء کی درآمد پر100فیصد مارجن کا نفاد کیا گیا ہے ان میں کاروں، بسوں، گاڑیوں کے ٹائر، گاڑیوں کی سی این جی کٹ، نئے پرانے موٹرسائیکل، ایئرکنڈیشنگ مشین، اے سی پارٹس، ایئرپمپ، پیپرپورڈ، پورٹیبل کمپیوٹر، سم کارڈز، پرنٹرز، پلاسٹک بیگ سمیت دیگرچیریں شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اقدامات سے غیرضروری اور لگژری درآمدی اشیا ء کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں