صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کا بورڈ اجلاس

مختصر مدت کے دور اقتدار میں صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں‘میاں انجم نثار

جمعرات 19 جولائی 2018 18:37

صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کی زیر صدارت سمال انڈسٹریز کا بورڈ اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ میاں انجم نثار کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کا 102واں اجلاس منعقد ہوا۔تمام بورڈ ممبران نے صوبائی وزیر کو اپنے مختصر دور اقتدار میں صوبہ بھر کی انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کر نے کے عمل کو بے حد سراہا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ مختصر مدت کے دور اقتدار میں صنعتوں کو درپیش تمام مسائل کا حل نا ممکن ہے تاہم وہ دن رات تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔اجلاس میں تمام بورڈ ممبران نے سابقہ میٹنگ کے منٹس کو منظور کرتے ہوئے ،حالیہ اجلاس میں پیش کئے جانیوالے ایجنڈے بالخصوص پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے 04ماہ کے بجٹ (جولائی 2018تا اکتوبر2018)اور دوسرے نکات کو تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں انجم نثار نے کہا کہ بلا شبہ صوبہ بھر میںپنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے باعث صنعتوں کو فروغ مل رہا ہے اور انڈسٹری کے تحفظ کیلئے بورڈ میٹنگ کے ذریعے مل بیٹھ کر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو بہترین حکمت عملی سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ اجلاس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن طاہر خورشید ،سیکرٹری انڈسٹریز سید جاوید بخاری، بورڈ ممبر و معروف بزنس مین محمد علی میاں ، سعیدہ نضر اورعابدہ مختار، نمائندگان پی اینڈ ڈی ، فنانس ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں