عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے،صوبائی وزیر نعمان کبیر

جمعرات 19 جولائی 2018 19:26

عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے،صوبائی وزیر نعمان کبیر
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ آسٹریلین حکومت کے تعاون سے چھوٹے مویشی پال حضرات کیلئے تربیتی پروگرام کا اجراء ایک احسن اقدام ہے، اس پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات کو جدیدماڈلز کے مطابق ٹریننگ دی جارہی ہے، اس پروگرام کا مقصد مویشی پال حضرات کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تا کہ وہ با عزت روزگار حاصل کر سکیں،یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں مویشی پال حضرات کے 5رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،صوبائی وزیر نعمان کبیر نے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے عالمی سطح پر رائج جدیدماڈلز متعارف کروانے پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے اقدامات کو سراہا،انہوں نے کہا کہسمال کیٹل فارمرز کے حالات میں بہتری لانے کیلئے ایکسٹینشن ورکرزکی ٹریننگ عمل میں لائی جا رہی ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک روزی کمانے کا اہم شعبہ ہے، اس سیکٹر کی ترقی سے لوگوں کو دودھ اورگوشت کی اضافی پیداوار بھی ملے گی،انہوں نے کہا کہ خواتین گھروں میں مرغیاں ، بطخیں اور بھینسیں پال کر باعزت انداز میں اپنے خاندان کی کفالت کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں