7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی 20ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں