انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا

جمعرات 2 اگست 2018 23:23

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا ،، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 124 روپے 50 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کے اضافے سے 124 روپے 5 پیسے پر بند ہوئی جبکہ برطانوی پونڈ اور یورو کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 72 پیسے تک کمی رکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے پر مستحکم رہی۔ ایک ہفتے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریبا برابر ہوئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ اور یورو کی قیمت انٹر بینک سے اب بھی دو روپے کم ہے برطانوی پونڈ 160 روپے اور یورو 142 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں