تین روزہ گلف انڈسٹری میلہ میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اتوار 5 اگست 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے بحرین میں منعقد ہونے والے تین روزہ گلف انڈسٹری میلہ میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

گلف انڈسٹری میلہ آئندہ برس 5سے 7فروری بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں منعقد ہو گا جس میں انڈسٹریل سیفٹی اینڈسکیورٹی ، انرجی اور انوائر مینٹل پروٹیکشن، کنسٹرکشن انڈسٹری، انڈسٹریل میٹلز(سٹیل اینڈایمپ،الائیز)، اندسڑیل پروسیزمینو فیکچرنگ اینڈ ایمپ،کنٹریکٹنگ، ایلومینیم ،لاجسٹکس اور انڈسٹریل سہولیات ،میری ٹائم انڈسٹریز، انڈسٹری کے لئے ٹریننگ کے حوالے سے سٹالز لگائے جائیں کے ۔شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اگست مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں