سی پیک کے تحت سٹیل ملز کی اضافی جگہ پر اقتصادی زونز کے ساتھ سٹیل ملز کوبھی بحال کیا جائے ‘راجہ عدیل

سٹیل ملز کی بحالی سے ملک سٹیل میںخودکفیل ہوجائے گاسٹیل کی درآمدات میں اربوں کی بچت ہوگی‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 6 اگست 2018 14:26

سی پیک کے تحت سٹیل ملز کی اضافی جگہ پر اقتصادی زونز کے ساتھ سٹیل ملز کوبھی بحال کیا جائے ‘راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت سندھ کے ضلع کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی1500ایکڑ اراضی پر اقتصادی زونز پر پر کام اور صنعتی بستی کے قیام کے ساتھ ساتھ سٹیل ملز کو بھی بحال کیا جائے ،سٹیل ملز کی بحالی سے ملک سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا اور سٹیل کی درآمدات میں اربوں کی بچت ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی آنے والی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جس کی بحالی ملک کیلئے از حد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکے انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی بحالی سے اس میں موجود 4سی5سال پران خام مال آج ہالٹ رالڈ بنا کر بیچا جائے تو اس سے اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی سے ہر سال ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں