سٹیل ملز کی بحالی سے ملک سٹیل میں خودکفیل ہو جائے گا، درآمدات میں اربوں کی بچت ہوگی، راجہ عدیل

پیر 6 اگست 2018 15:13

سٹیل ملز کی بحالی سے ملک سٹیل میں خودکفیل ہو جائے گا، درآمدات میں اربوں کی بچت ہوگی، راجہ عدیل
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت سندھ کے ضلع کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی 1500 ایکڑ اراضی پر اقتصادی زونز پر کام اور صنعتی بستی کے قیام کے ساتھ ساتھ سٹیل ملز کو بھی بحال کیا جانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی بحالی سے ملک سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا اور سٹیل کی درآمدات میں اربوں کی بچت ہوگی۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی آنے والی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان سٹیل ملز ملک میں ہالٹ رالڈکوائل اور سلیب بنانے والا واحد ادارہ ہے جس کی بحالی ملک کیلئے ازحد ضروری ہے تاکہ ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی بحالی سے اس میں موجود 4 سے 5 سال پرانا خام مال آج ہالٹ رالڈ بنا کر بیچا جائے تو اس سے اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی سے ہر سال ایک ارب ڈالرسے زائد زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں