بینکوں سے لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے ‘راجہ وسیم حسن

نئی حکومت ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دے، نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 7 اگست 2018 15:03

بینکوں سے لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے ‘راجہ وسیم حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، و دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں ودہولڈنگ ٹیکس کا جواز باقی نہیں رہتا اس لیے نئی آنے والی حکومت ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی سابق حکومت کو ودھ ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دے چکا ہے اس لیے بینکوںسے لین دین پر اس ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار ودھ ہولڈنگ کے باعث پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس کے مترادف ہے ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث عوام کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور اس ٹیکس کے باعث بینکوں کے سرمائے میں بھی کمی واقع ہورہی ہے اس لیے نئی حکومت اسٹیٹ بینک کی تجویز پر فوری طور پر ہر سطح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کرے تاکہ عوام کو ناجائز ٹیکسوں سے نجات مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں