ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور کرپشن کے خاتمے کی ضرورت ہے ،پیاف

بدھ 8 اگست 2018 20:55

ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور کرپشن کے خاتمے کی ضرورت ہے ،پیاف
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور کرپشن کے خاتمے کی ضرورت ہے،ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں ،اس وقت جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کیلئے قرضوں کی ضرورت پیش آرہی ہے،ٹیکس نہ دینے کے کلچر کی وجہ سے حکومتی ریونیو میں کمی ہورہی ہے ، نئی حکومت کو ٹیکس کلچر بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستان کا امیج بھی مزید بہتر بنانا ہو گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہتر ماحول پیدا کرنا ہو گا تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو سکے، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سینئر وائس چیئرمین تنویر احمدصوفی کے ہمراہ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ادانہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس گزار کے مابین اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کئے بغیر محاصل میں اضافہ نا ممکن ہے ،ٹیکس دہندہ کو عزت ملے گی تو ٹیکس کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی اورٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن ہو سکے گا، انہوںنے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کی فوری ضرورت ہے جبکہ ملکی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جارہا ہے ، سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں