نئی حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو تحفظ دے اور اقتصادی زونز کا کنٹرول نجی شعبے کو دیا جائے ‘ خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے نئی حکومت مزید مراعات کے پیکیج کا اعلان کرے ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 10 اگست 2018 15:48

نئی حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو تحفظ دے اور اقتصادی زونز کا کنٹرول نجی شعبے کو دیا جائے ‘ خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ،سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آنے والے وقتوں میں توانائی بحران کا خاتمہ ،انفراسٹرکچر کی بہتری،علاقائی ربط، کاروباری مسابقت میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،بے روزگاری میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ سی پیک کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیلئے حکومت مراعات کے پیکیج کا اعلان کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئی حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو تحفظ دے اور اقتصادی زونز کا کنٹرول نجی شعبے کو دیا جائے کیونکہ نجی شعبے کی شمولیت سے سی پیک پر خدشات ختم ہونگے۔سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لوگوں کی خوشحالی وابستہ ہے ۔سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں